2۔رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فر مایا کہ:قیامت کے دن مجھ سے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہوگا جو مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجتا ہے۔[ترمذی،حدیث:۴۸۴]
3۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ: تم میں سب سے افضل شخص وہ ہے جو قرآن مجید سیکھے اور سکھائے۔[صحیح بخاری،حدیث:۵۰۲۷]
4۔رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ: تم میں سے کوئی کامل مومن اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لئے وہی چیز نہ پسند کرے جو اپنے لئے کرتا ہے۔[صحیح بخاری ،حدیث:۱۳]
5۔رسولِ اکرم نورِ مجسم ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ:اپنے بھائی کو دیکھ کر مسکرانا بھی صدقہ ہے۔
[ترمذی،حدیث:۱۹۵۶]
6۔حدیث:13۔ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ:وہ شخص ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹوں پر شفقت نہ کرےاور ہمارے بڑوں کی عزت نہ کرے ۔[ترمذی،حدیث:۱۹۲۰]
7۔حدیث:15۔ نبی کریم ﷺ نے فر مایا کہ:جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو اس کے منہ کی بد بو کی وجہ سے فر شتے اس سے ایک میل دور ہو جاتے ہیں۔[تر مذی،حدیث:۱۹۷۲]
8۔حضور اکرم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ : جماعت سے نماز پڑ ھنا اکیلے نماز پڑ ھنے سے ۲۷/ گنا زیادہ افضل ہے۔[صحیح بخاری،حدیث:۶۴۵]
9۔حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ :بے شک اللہ کے نزدیک لوگوں میں زیادہ بہتر وہ ہے جو پہلے سلام کرے۔[ابو داؤد،حدیث:۵۱۹۷]
10۔حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ :جب دو مسلمان آپس میں ملتے ہیں اور مصافحہ کرتے ہیں تو جدا ہو نے سےپہلے ہی اللہ تعالی دونوں کے گناہوں کو بخش دیتا ہے۔[سنن ابو داود،حدیث:۵۲۱۲]
11۔حضور رحمت عالم ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ: وہ مسلمان نہیں جس کا پڑوسی اس کی تکلیف سے امان میں نہ ہو ۔[صحیح بخاری،حدیث:۶۰۱۶]
12۔حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ: جوعورت اس حال میں انتقال کی کہ اس سے اس کا شوہر راضی تھا تو وہ جنتی ہے۔[تر مذی،حدیث:۱۱۶۱]
13۔ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ: یتیم بچوں کی پرورش کر نے والا میرے ساتھ جنت میں داخل ہو گا۔[بخاری ، حدیث:۶۰۰۵]
14۔ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ:امانت دار تاجر قیامت کے دن انبیاء،صدیقین اور شہدا کے ساتھ ہوں گے۔[تر مذی،حدیث:۱۲۰۹]
15۔حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ: آدمی کا اپنا مال وہی ہے جو اس نے اپنی موت سے پہلے اپنے لئے آگے بھیجا ،اور جو چھوڑ کر مرا وہ تو اس کے وارثوں کا ہے۔[صحیح بخاری،حدیث:۶۴۴۲]