• اہل بیت اطہار علیہم السلام

علی علی ہے

’’ علی علی ہے‘‘
تحریر ؛مفتی محمد رمضان جامی

مولا علی کرمہ اللہ کے محامد کا حامل اردو کا واحد رسالہ ہے ۔کہ اس کی ہر سطر،ہر کلمہ اردو ء معرٰی سے مرصع ہے اور علمی طور سے محکم اور کامل ہے ۔’’ علی علی ہے‘‘ کا لکھاری علامہ صائم رحمہ اللہ عمدہ ارماںکا مالک ہے۔ لکھاری کی آس رہی کہ سارے لوگوں سے اول اردوکا اک رسالہ ہو کہ وہ مولا علی سلمہ اللہ کی مدح سے مملو ہو۔رسالہ’’ علی علی ہے ‘‘ الحمد اللہ مالک کی عطا اور کرم سے اس احساس کا اکمال ہے۔اس رسالہ کے مطالعہ سے معلوم ہوا کہ علامہ صائم رحمہ اللہ کا ہر ارماںکامل اور اکمل ہے ۔ وہ عمر کی ہر گھڑی مولا علی سلمہ اللہ کے مداح اورحامی ر ہے۔ وہ ہر دم ہر لمحہ مولا علی سلمہ اللہ کی ولاء کے سائل ر ہے ۔علامہ صائم رحمہ اللہ کاسارا کلام مولاعلی سلمہ اللہ کی مدح سرائی ہے۔ اس کی ہر سطر گواہ ہے کہ مولا علی سلمہ اللہ کے کرم کا دھارا ہر دم رواں دواں ہے اور سائلوں کو مولا علی سلمہ اللہ کی ولا حاصل ہورہی ہے۔
 علامہ صائم رحمہ اللہ کا ارماں ہے کہ علی کی ولاء گمراہوں کے لئے راہِ ھدی اورولی کامل کے دل کی صدا ہے۔ علی مولا ،ھادی اور مہِ عالم کا ہالہ ہے۔ اس لئے کہ ہادی دوعالم صلی اللہ علی رسولہ وآلہ وسلم کے دادا،عم اور گھر والے مکارہ ٔعام سے کوسوں دور اور طہر کے حامل رہے ۔اُسرہِ رسول صلی اللہ علی رسولہ وسلم کے لوگ دائمی طور مکہ کے سردار اور عالم کے لئے مکرم رہے ۔مولا علی احمد مرسل کے ہمدم ،مسلماں اول ،مولود حرم مکہ ،داماد ہادی دوعالم صلی اللہ علی رسولہ وسلم مطلع اسحار عالم ،عالِم اسرار عالَم کے حامل رہے ۔